شموگہ 10 مارچ (ایس او نیوز) حکومت کرناٹک کے محکمہء بہبودی خواتین و اطفال کی جانب سے ریاستی ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈاکٹر حافظ کرناٹکی کی شموگہ ڈی سی دفتر میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلوامنی نے شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت کی اور انہیں مبارکباد پیش کیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنرڈاکٹر سلوامنی نے کہا کہ یہ ہمارے ضلعے کے لئے وقار کی بات ہے کہ کچھ دنوں پہلے آپ کو ادب اطفال کا قومی ساہتیہ ایوارڈ دیا گیا،اور اب آپ کی سماجی، رفاہی تعلیمی اور بالخصوص بہبودیئ اطفال کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت کرناٹک نے ریاستی ایوارڈ سے سرفراز کیا۔جناب دانپا صاحب نے ڈاکٹر حافظ کرناٹکی صاحب کا تعارف کراتے ہوئے ان کی خدمات کا ذکر کیا اس موقع پر ڈی سی دفتر میں موجود کے یم ڈی سی کے مینیجر عظمت اللہ صاحب ، باشاصاحب ، منصور میراں صاحب ، منجے جین صاحب سمیت ضلع وقف بورڈ کے افسر،ضلعی مائنا ریٹی افسر،ڈی ڈی پی آئی، سی،ای، او ضلع پنچایت،ضلعی مائنا ریٹی افسر۔ کھادی بورڈ کے افسر، ریشم ڈیپارٹمنٹ کے افسر، بہبودی خواتین و اطفال کے افسر،اسکیل ڈیپارٹمنٹ کے افسر،پلاننگ ڈائر یکٹر ضلع پنچایت،پلاننگ افسر سٹی اربن،سلم بورڈ افسرکے علاوہ کئی دیگر موجود تھے۔ ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی نے سبھی افسران،ممبران اور حاضرین مجلس کا شکریہ ادا کیا ۔